پاکستان
امریکا سے پاکستانی سفیر کو ڈیپورٹ کرنے کا معاملہ ،دفتر خارجہ کا رد عمل آگیا
ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں داخلے سے روکا گیا تھا اور پاکستانی سفیر کو ائیر پورٹ سے واپس ڈیپورٹ کیا گیا۔تاہم ترجمان دفترخارجہ نے اس کی تصدیق کر دی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتکار کی امریکا سے واپسی کا معاملہ وزارت خارجہ دیکھ رہی ہے، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہورہی ہے لہذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔