سوشل ایشوز

میو اسپتال میں مریضوں کی انجکشن سے موت ، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کا بڑا فیصلہ

میو اسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا

لاہور(کھوج نیوز )میو اسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے صوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری کردیں،مراسلے میں کہا انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پرصحت کے لیے خطرہ ہے،انجکشن ویکسا اورمحلول نیوٹرولائن کا استعمال روک دیاجائے،انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔

ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے،فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button