غیر مسلم شہریوں کے مذہبی تہوار کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا اہم اقدام
پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور(کھوج نیوز )پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے جب کہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی۔
سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔پنجاب حکومت نے سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔
انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں، اس لئے مستحق اقلیتی خاندانوں کو اسپیشل گرانٹ دی جائیگی تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے مناسکیں۔اس کے علاوہ رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب میں 30 لاکھ شہریوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے۔