پاکستان

مریم نواز کا سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری

سکول میل پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے ہر پسماندہ ضلع تک بڑھایا جائے گا'پروگرام کے تحت چند ماہ میں 55ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری، انہوں نے جنوبی پنجاب کے دور دراز ضلع میں سکول میل پروگرام کیلئے اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلبا کیلئے تمام تر وسائل حاضر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے ہر پسماندہ ضلع تک بڑھایا جائے گا ۔پروگرام کے تحت چند ماہ میں 55ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کی گئی ہے ۔ جبکہ مظفر گڑھ ،راجن پور اور ڈی جی خان کے سکولوں میں 4کروڑ ملک پیک تقسیم کئے گئے ۔سکول میل پروگرام میں شفافیت اور مسابقتی ٹینڈرنگ سے ایک ارب 78کروڑ روپے کی بچت کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button