پاکستان
گردوں کا عالمی دن، وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم پیغام
گردوں کے عالمی دن پر گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں' صحت مند زندگی کے لئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ گردوں کے عالمی دن پر گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ صحت مند زندگی کے لئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گردوں کے امراض کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لئے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جارہاہے۔گردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔