سوشل ایشوز

ڈی جی ایل ڈی اے کا دورہ ٹولنٹن مارکیٹ’ کیا یریفنگ دی گئی

ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب جاری، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بنایا جائیگا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی

لاہور(کھوج نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران کیا ہدایات کی گئیں اور بریفنگ میں کیا کچھ کہا گیا ؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا،ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ میں واسا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ پراجیکٹ ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپگریڈیشن میں درپیش مسائل اور پیشرفت بارے آگاہ کیا،ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ڈال دیا گیا ہے، بیک سائیڈ پر باؤنڈری وال مکمل کردی گئی ،ٹولنٹن مارکیٹ کے فساڈ پر کام تیزی سے جاری، مارکیٹ کے اندر بھی تعمیراتی کاموں میں تیزی آگئی ہے ۔ ان کو بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب جاری، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بنایا جائیگا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button