کھیل

پی ایس ایل 10، ٹرافی کی رونمائی کہاں اور کیسے ہوئی؟

غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے پی اسی ایل 10 کی ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر پی اسی ایل فرنچائزز کے نمائندوں کے حوالے کیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک) حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل )سیزن 10کی ٹرافی کی رونمائی کہاں اور کیسے ہوئی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سمندر غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے پی اسی ایل 10 کی ٹرافی کو بحیرہ عرب کی تہہ سے نکال کر پی اسی ایل فرنچائزز کے نمائندوں کے حوالے کیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹرافی کا نام The Luminara Trophy رکھا گیا ہے، ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button