نگرنگرسے

ممتاز قانون دان خالد انور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

سابق وزیر قانون خالد انور کا انتقال کراچی میں ہوا' والد کچھ عرصے سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوا: فرزند راشد انور ایڈووکیٹ

کراچی (کھوج نیوز) ممتاز قانون دان اور سابق وفاقی خالد انور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ان کی نماز جنازہ کب ادا کی جائے گی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون خالد انور کا انتقال کراچی میں ہوا، ان کے فرزند راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق والد کچھ عرصے سے بیمار تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوا۔ خالد انورکی نماز جنازہ 14 مارچ بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم خالد انور کے والد چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیراعظم تھے۔ خالد انور بیرسٹر ایٹ لا اور سینٹ جان کالج کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویٹ تھے۔ خالد انور نے 1962ء میں اپنے قانونی کریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اے کے بروہی لائر فرم میں مرحوم اے کے بروہی کے ساتھ شراکت داری میں کام کیا۔ خالد انور سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت میں 1997ء تا 1999ء ملک کے وزیر قانون رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button