نگرنگرسے

طالبات کا محسن ہی غیر اخلاقی کاموں کا مرتکب نکلا،پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم گرفتار

سکول میں پڑھنے والی طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ہائی سکول کا ٹیچرگرفتار

مانسہرہ(کھوج نیوز )مانسہرہ کے علاقع لساں نواب چندور کے رہائشی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی جس کے مطابق ہائی سکول چندور کا ٹیچر ملزم طفیل لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کرتا تھا اور ان لڑکیوں کو دھمکیاں بھی دیں۔جس پر مانسہرہ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم کو ڈب مانسہرہ سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق ملزم اس وقت گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پڑھنہ میں تعینات ہے اور ڈی پی او مانسہرہ کے حکم پر ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس سارے معاملے کی تفتیش کی نگرانی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button