پاکستان

ڈی آئی جی عمران کشور کا استعفی: ضمیر کی آواز یا عہدے میں ترقی نہ ملنے کا شاخسانہ؟

ڈی آئی جی عمران کشور نے گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، وہ عمران خان سے متعلق کیسز کے انچارج بھی تھے

لاہور(کھوج نیوز) ڈی آئی جی عمران کشور نے گزشتہ رات اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان سے متعلق کیسز کے انچارج بھی تھے۔ استعفی دیتے ہوئے عمران کشور کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ "اپنے ضمیر کی آواز” پر کیا ہے اور بعض اوقات سخت فیصلے لینا پڑتے ہیں۔

تاہم، ذرائع کے مطابق حقیقت کچھ اور ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران کشور کافی عرصے سے اپنے عہدے میں ترقی کے خواہاں تھے اور اس کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے تھے، مگر انہیں اعلی عہدے پر ترقی نہ دی گئی۔ مبینہ طور پر اس ناکامی کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

عمران کشور کی بطور ڈی آئی جی تعیناتی کے دوران انہیں اہم سیاسی اور حساس نوعیت کے معاملات سونپے گئے تھے، جن میں عمران خان کے خلاف تحقیقات بھی شامل تھیں۔ ایسے میں ان کا اچانک استعفی دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

کیا واقعی ان کا فیصلہ ضمیر کی پکار تھی، یا پھر ترقی نہ ملنے کا شاخسانہ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات فی الحال پردہ راز میں ہیں، مگر ان کے استعفے نے پولیس کے اعلی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button