ایک پہیے کے بغیر لینڈ کرنے والی قومی ایئر لائن کا پہیہ کہاں سے ملا؟
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا

لاہور (کھوج نیوز) گذشتہ روز لاہور ایئر پورٹ پر ایک پہیے کے بغیر لینڈ کرنے والی قومی ایئر لائن کا پہیہ کہاں سے ملا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا۔ ویل کے طیارے سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، دوسری جانب پی آئی اے پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر ایئر بس کمپنی نے پی آئی اے سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ائیر بس کمپنی نے پی آئی اے کے طیارے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن پی آئی اے کے طیارے کی پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایئر بس ساختہ 320 طیارے بنانے بنانے والی کمپنی نے پی آئی اے سے پرواز پی کے 306 کے اے پی- بی ایل ایس رجسٹریشن کے حامل ائیر بس طیارے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔