سوشل ایشوز

حکومتی دعوے ٹھس، ماہ رمضان میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 171روپے 90 پیسے فی کلو او زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے فی کلو تک ہے: ادارہ شماریات کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کے حکومتی دعوے ٹھس ہو گئے ہیں اور اس ماہ میں چینی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو بڑھی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 171روپے 90 پیسے فی کلو او زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے فی کلو تک ہے۔ سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سال2025ء کے آغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے 64 پیسے فی کلو تھی، سال کے آغاز سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو اور ساڑھے3 ماہ میں اوسط 40روپے05 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ملک میں ساڑھے 3 ماہ پہلے چینی کی اوسط قیمت131روپے 85 پیسے فی کلو تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button