پاکستان
کیا عمران خان کی اقتدار میں واپسی ممکن ہے ؟اقتدار میں واپس آکر وہ سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟
اگر عمران خان کی اقتدار میں واپسی ہوتی ہے تو وہ سب سے پہلا کام کیا کریں گے ؟عدلیہ میں تبدیلی یا بیووکریسی میں تبدیلی کر یں گے ؟

لاہور(کھوج نیوز )ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران سینئر صحافی نجم سیٹھی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کی اقتدار میںواپسی ممکن ہے اور اگر ممکن ہے تو وہ سب سے پہلا کام کیا کریں گے ؟عدلیہ میں تبدیلی یا بیووکریسی میں تبدیلی کر یں گے ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تاحال مجھے عمران خان کی اقتدار میں واپسی نظر نہیں آرہی اور اگر وہ واپس آتے بھی ہیں تو اس سے پہلے معاملات طے ہو چکے ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بعد کی بات ہے کہ وہ سب سے پہلے کیا کر یں گے ۔