پاکستان

وزیر اعظم نے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز ) اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحیی آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آکر اعلی تعلیم حاصل کر سکیں گے، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ سینٹر ک کے حوالے سے یہ یونیورسٹی دنیا میں مقام حاصل کرے گی، 14اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہو جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ 190 ملین پاؤنڈ رقم سے بنایا جا رہا ہے جو پاکستانی عوام کی ملکیت تھا، پچھلی حکومت نے بدقسمتی سے اس رقم کو عوام سے چھین لیا، جسٹس قاضی فائز عیسی اور چیف جسٹس یحیی آفریدی کے شکرگزار ہیں کہ عوام کو ان کی امانت لوٹائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button