پاکستان
وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے
آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاؤنسز اور پیاسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سرکاری ملازمین پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں یہ اعلان ہونے نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے کیا گیا ہے جو کہ ایک بری خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانیکی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الانسز اور پیاسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن بڑھانیکی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے البتہ ملازمین کے لئے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔