انٹرنیشنل
صدارتی دفتر کی تزئین و آرائش میں کونسی ڈرامائی تبدیلیاں لائی گئیں
امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی آفس میں سنہرے مجسمے، آرائشی اشیا، سنہرے فریموں سے مزین تصاویر اور سنہرے پردوں سے ڈھکی کھڑکیاں دیکھی جاسکتی ہیں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد نظام حکومت کے ساتھ ساتھ صدارتی دفتر کی تزئین و آرائش میں بھی ڈرامائی تبدیلیاں لا رہے ہیں مگر کون کون سی؟
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اوول آفس میں سنہرے مجسمے، آرائشی اشیا، سنہرے فریموں سے مزین تصاویر اور سنہرے پردوں سے ڈھکی کھڑکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ آتش دان کے سنہری ڈیزائن اور سنہرے کور میں لپٹے ٹی وی ریموٹ سے صدر ٹرمپ نے اوول آفس کو سنہرے رنگوں سے جگمگاتی ایک گیلری میں بدل دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 شخصیات کی پورٹریٹس کو بھی اوول آفس کی دیواروں کی زینت بنایا ہے جن میں سابق امریکی صدور اور سیاستدانوں کی تصاویر شامل ہیں۔