انٹرنیشنل

ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں

آج کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی کے بارے میں بھی یہ سمجھا جائے گا کہ یہ ایرانی ہتھیاروں اور ایرانی قیادت کی جانب سے چلائی گئی ہے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو اس کے نتائج ایران کو بھگتنا ہوں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں کے آئندہ کسی بھی حملے کا ذمہ دار ایران ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج کے بعد سے حوثیوں کی جانب سے چلائی گئی ایک گولی کے بارے میں بھی یہ سمجھا جائے گا کہ یہ ایرانی ہتھیاروں اور ایرانی قیادت کی جانب سے چلائی گئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اسے اس کے نتائج بھی بھگتنے ہوں گے اور یہ نتائج سنگین ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button