پاکستان

علیمہ خان کا عمران خان کے متعلق خطرناک انکشاف’ سب حیران

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو تحریک انصاف کے اجلاسوں کی کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی اور ان کی اجازت کے بغیر کوئی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے متعلق ان کی بہن علیمہ خان نے خطرناک انکشاف کر ڈالا ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تحریک انصاف کے اجلاسوں کی کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی اور ان کی اجازت کے بغیر کوئی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا۔علیمہ خان نے دعوی کیا کہ عمران خان کو جیل میں مکمل طور پر تنہا کر دیا گیا ہے، حتی کہ ان کا اخبار اور ٹی وی بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے عمران خان کو پارٹی کی کمیٹی میٹنگ کے بارے میں بتایا تو عمران خان حیران رہ گئے اور لاعلمی کا اظہار کیا۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو اپنی جماعت کے معاملات سے بیخبر رکھنا ایک منظم سازش کا حصہ ہے اور یہ صورتحال نہ صرف پارٹی کے لیے بلکہ جمہوری اصولوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو اپنے قانونی اور سیاسی فیصلے خود کرنے کی اجازت دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button