سوشل ایشوز

محکمہ ریلوے نے عید پر سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی

کراچی (کھوج نیوز) محکمہ ریلوے نے عید پر مسافروں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے جو مسافروں کیلئے بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائیگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ کی جائے گی جو 28 مارچ کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button