پاکستان

اپوزیشن اتحاد کا عید الفطر کے موقع پر بڑا اعلان

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کرلیا ہے کہ عید کے بعد امن و امان کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اپوزیشن اتحاد نے عید الفطر کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملکی سیاست میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کا امکان نظر آ رہا ہے جو کہ آج کی بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی ہے اور اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی ہے، سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گے اور تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button