انٹرنیشنل
غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز، اسرائیلی فوج کہاں تک پہنچ گئی؟
24 گھنٹوں میں فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں زمینی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج نتساریم کوریڈور تک پہنچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ روز سے جاری بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد آج اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوج نے غزہ میں سکیورٹی حصار کو مزید وسعت دینے اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفرزون بنانے کے لیے وسطی اور جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دستوں نے غزہ میں اپنی موجودگی کو شمالی اور جنوبی غزہ کو کاٹنے والے نتساریم کوریڈور کے وسط تک بڑھادیا ہے۔