پاکستان
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کیا جواب دیا؟
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ردعمل دینے سے انکار کیا اور کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندروانی معاملات پر بات نہیں کی جائیگی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال پر امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کیا جواب دیا؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاوس سے بھی پوچھ لیں، صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی پرواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے، ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے اور یہ ہمارے عمل سے واضح ہے۔