نگرنگرسے

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کیسا رہا؟

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کا کاروباری دن کیسا رہا؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں اور بروکر کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔ حصص بازار میں آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے 38 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 430 ارب روپے ہے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 795 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button