ٹیکنالوجی

گوگل سرچ میں کونسے نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا؟ صارفین کیلئے اچھی خبر

گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا مقصد لوگوں کو صحت سے متعلق تفصیلات کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل سرچ نے کونسے نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا؟ اس حوالے سے صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے جس کے بعد صارفین نے ایک دن میں ہی اس فیچر کو بے شمار استعمال کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا مقصد لوگوں کو صحت سے متعلق تفصیلات کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔ گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی اور رینکنگ سسٹم کو استعمال کرکے نالج پینل میں صحت سے متعلق ہزاروں موضوعات کے جوابات دیے جائیں گے۔ گوگل سرچ میں پہلے ہی نالج پینل میں مختلف امراض جیسے فلو یا نزلہ زکام کے بارے میں سوالات کے جوابات فراہم کیے جاتے ہیں مگر اب اس میں متعدد موضوعات کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

گوگل کی چیف ہیلتھ آفیسر کیرن ڈی سالوو نے بتایا کہ بیشتر افراد گوگل سرچ پر قابل اعتبار طبی تفصیلات ڈھونڈنے کے لیے آتے ہیں اور وہ دیگر افراد کے اس طرح کے تجربات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی کی مدد سے ہم نے آن لائن فورمز میں لوگوں کی جانب سے بیان کیے گئے تجربات کو ایک جگہ منظم کر دیا ہے۔ گوگل کی جانب سے واٹ پیپل سجیسٹ نامی سرچ فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے ذریعے لوگ ایسے مواد کو دیکھ سکیں گے جو مختلف امراض یا صحت سے متعلق موضوعات کے حوالے سے انٹرنیٹ صارفین نے شیئر کیا ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی فرد جوڑوں کی تکلیف کے حوالے سے کسی ورزش کے بارے میں پوچھتا ہے تو اس فیچر کے تحت اے آئی کو استعمال کرکے ویب پر موجود متعدد فورسز کی رپورٹس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button