طلال چوہدری نے علی امین گنڈا پور کو جھوٹا قرار دیدیا
وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کوئی آپریشن کی بات ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو جھوٹا کیوں قرار دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کوئی آپریشن کی بات ہوئی ہے، وزیراعلی کے پی کے قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق کنفیوژن پیدا کررہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی کی بات کرنے والے بتائیں کہ کے پی کے میں 13سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے، وہاں کس کی ناکامی ہے؟ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو 800 ارب روپے دیے گئے 8 ارب بھی نہیں لگائے گئے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اگر دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکتے تو ان کے دوست نہ بنیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہتھیار اٹھانے والوں سے ہتھیار کی زبان میں بات ہورہی ہے، مذاکرات تو ان سے ہوتے ہیں جن کے ہاتھ میں بندوق نہیں ہوتی۔