انٹرنیشنل
مکہ مکرمہ میں ابر رحمت، عمرہ زائرین کا بارش میں طواف
مسجد الحرام میں بھی باران رحمت برسنے کے روح پرور مناظر دیکھے گئے اور موسلادھار بارش میں عمرہ زائرین نے طواف کیا، بارش کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں ابررحمت برسنے لگا، جس کے بعد عمرہ زائرین نے ناصرف بارش میں طواف کیا بلکہ اللہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں ابر رحمت برسنے لگا۔ مسجد الحرام میں بھی باران رحمت برسنے کے روح پرور مناظر دیکھے گئے اور موسلادھار بارش میں عمرہ زائرین نے طواف کیا، بارش کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔