پاکستان
ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی ،ملبوسات کی برآمدات میں کتنااضافہ ہوا؟
ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی،ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی وزیرتجارت کی زیرصدارت اجلاس میں ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ پرغورکیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملبوسات کی برآمدات 6.2 ارب ڈالرکی تاریخی سطح پر پہنچ گئیں ہیں،برآمدات بڑھانے کے لیے قلیل،درمیانی اور طویل مدتی ورک پلان تیارکرلیا،چھوٹے اوردرمیا نے درجے کے کاروباروں کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔
وزیرتجارت جام کمال نے کہا برآمدات کے استحکام کے لیے ویلیو ایڈڈمصنوعات پرتوجہ ضروری ہے پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چھٹے نمبرپرآگیا،جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔