انٹرنیشنل

بھکاریوں کیخلاف آپریشن، متعدد بھکاری گرفتار

رواں برس دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے آغاز پر بھیک مانگنے کے خلاف مہم شروع کی تھی جس کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران میں 127 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر پولیس نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد بھکاریوں کو گرفتار کر کے جیل یاترا پر بھیج دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی حکام کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران دبئی میں بھیک مانگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، بھیک مانگنے والے افراد اس مقدس مہینے میں عوام کی سخاوت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ رواں برس دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے آغاز پر بھیک مانگنے کے خلاف مہم شروع کی تھی جس کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران میں 127 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم (لگ بھگ 38 لاکھ پاکستانی روپے ) برآمد کرلیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button