نگرنگرسے

کوئٹہ میں ہڑتال کی وجہ کیا بنی اور ہڑتال کی اپیل کس نے اور کیوں کی؟

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر نوشکی، سوراب، قلات اور خضدار میں ہڑتال ، کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں جبکہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھرنا بھی دیا گیا

کوئٹہ (کھوج نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلی پر فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی ک اپیل پر نوشکی، سوراب، قلات اور خضدار میں ہڑتال کی گئی۔آج ان علاقوں میں کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں جبکہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھرنا بھی دیا گیا۔

اس مقام کے ملحقہ علاقوں میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

حکومتِ بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے روڈ کھلوانے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کی تھی، مظاہرین نے پولیس پر پتھرا ؤاور تشدد کیا جس سے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button