انٹرنیشنل

عمرے اور حج کے جعلی ویزے فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

دبئی پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جعلی عمرہ اور حج ویزے انتہائی کم فیس کے عوض فروخت کر رہا تھا: دبئی پولیس کا مؤقف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمرے اور حج کے جعلی ویزے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے اس گروہ کا عوام کو لوٹنے کا طریقہ واردات بہت مختلف تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا پر جعلی عمرہ اور حج ویزے انتہائی کم فیس کے عوض فروخت کر رہا تھا۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ فراڈ گروہ بینک ٹرانسفر کے ذریعے آسان ادائیگی کے جھانسے سے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ خود کو مجاز ویزا ایجنٹ ظاہر کرتا تھا اور فوری ویزے کا وعدہ کرکے عوام سے رقم بینک اکانٹس میں منتقل کرواتا تھا، رقم وصول کرنے کے بعد متاثرین کے فون نمبرز بلاک کردیے جاتے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button