بلوچستان میں بی وائی سی کا دھرنا جاری ،دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال
ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ،بلوچستان میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ (کھوج نیوز)کوئٹہ میں ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج ک سلسلہ جاری ہے۔ صوبے کے کئی شہروں میں دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تربت میں بھی دو دنوں سے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ مستونگ، قلات، خاران، چاغی، پنجگور، تربت اور کئی دوسرے شہروں میں احتجاج کی وجہ سے کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے۔ تربت میں مظاہرین نے تربت کراچی شاہراہ کو احتجاجا بند کر رکھا ہے۔
کراچی سے متصل حب میں بھوانی کے مقام پر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے اتوار کی صبح آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں بی وائی سی کی جانب سے دو دنوں سے جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد معاملات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ دو دنوں بعد ٹریفک کے لیے کھل گیا۔