کھیل

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ، قومی ٹیم کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ انویٹیشنل ٹورنامنٹ ہے: ذرائع کا دعویٰ

کراچی (سپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی سلور میڈلسٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو رواں برس کے ایونٹ میں نظر انداز کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم شامل نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ انویٹیشنل ٹورنامنٹ ہے۔ پاکستان کے علاوہ گزشتہ برس کی فاتح جاپان ہاکی ٹیم بھی ایونٹ میں شامل نہیں ہے۔

رواں برس ایونٹ 22 سے29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں بیلجیئم،کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئر لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ہاکی کی عالمی گورننگ باڈی نے ایونٹ کا شیڈول پوسٹ کر رکھا ہے۔ 2024ء میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے پینالٹی شوٹ آ ؤٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔ فائنل سے قبل پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے3 میچ جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button