کھیل

کیا پی ایس ایل کا نمائشی میچ پشاور اسٹیڈیم میں ہو گا یا نہیں؟بڑی خبر سامنے آگئی

8 اپریل کو پشاور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے نمائشی میچ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں

پشاور(سپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق پشاور میں 8 اپریل کو پی ایس ایل کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ارباب نیازاسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پچز سے غیرمطمئن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نو تعمیر شدہ ارباب نیاز اسٹیدیم کی غیر معیاری آوٹ فیلڈ، پچز اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز کے مابین کھیلا جانے والا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ریکی ٹیم نے انتظامات پر رپورٹ جمع کروا دی، ڈریسنگ رومز میں بنیادی استعمال کی اشیا دستیاب نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کے پی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button