پی ایس ایل ترانہ :علی ترین نے گلوکار علی ظفر پر تنقید کیوں کی ؟
پی ایس ایل کے گانے کے لیے علی ظفر کا نام فائنل ہونے پر علی ترین نے گلوکار پر تنقید کے نشتر چلا دیے

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریبا آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی ‘مڈل ایجڈ’ گلوکار کو دیے گئے ہیں۔
انھوں نے پی ایس ایل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کو سب سے بڑا بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن ہر بار ایک ہی آواز کو موقع دیا جاتا ہے۔
معروف گلوکار علی ظفر پر میشا شفی کی جانب سے ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں پی ایس ایل ترانوں سے دور کردیا گیا تھا تاہم الزام سچ نہ ہونے پر انہیں دوبارہ 2024 میں موقع ملا تھا۔