پاکستان

بی این پی دھرنے کے قریب خود کش دھماکہ، تمام شرکاء محفوظ

دھماکے میں سردار اختر مینگل اور بی این پی کی قیادت سمیت تمام شرکا محفوظ رہے، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کررہی ہے: حکومتی ٹیم

بلوچستان (کھوج نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنا کے قریب لک پاس خودکش دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام شرکاء اور سیاسی قیادت محفوظ رہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، آج حکومتی وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔ شاہد رند نے بتایا کہ حکومتی ٹیم بی این پی کے وفد سے ملاقات کے لیے جا رہی تھی کہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا، دھماکے میں سردار اختر مینگل اور بی این پی کی قیادت سمیت تمام شرکا محفوظ رہے، بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دشمن صورت حال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اس لیے سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں، صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور ڈائیلاگ کر بھی رہی ہے، سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، بات چیت سے صورتحال بہتر بنانے میں مدد کریں، امید ہے کہ بہتر راستہ نکلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button