پاکستان

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کراسپتال کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں

لاہور(کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مریم اورنگزیب عام شہری کی طرح ہسپتال کے مختلف کاونٹرز پر گئیں، وارڈز کا معائنہ کیا ،اس کے علاوہ ادویات کی مفت فراہمی اورصفائی کا جائزہ لیا۔

مریم اورنگزیب نے زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کے بارے میں بھی پوچھا۔مریضوں کے لواحقین کا جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل میں صفائی ستھرائی، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی تک صورتحال میں نمایاں بہتری کا اعتراف کیا ان کا کہنا تھا کہ تمام ادویات ہسپتال کی فارمیسی کے اندر سے مل رہی ہیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے ہسپتالوں کی تمام فارمیسیز کے باہر سکرین آویزاں کرنے،سٹاک میں موجود ادویات کی تمام تفصیل عوام کو دکھانے، ہسپتال میں مفت دوائی کی فراہمی کے اعلانات کرنے اور ریسیپشن پر مریضوں کی آمد، علاج اور تعداد دکھانے کے احکامات دیئے تھے۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو دونوں ہسپتالوں کے دورے کے دوران ریسپشن پر لگی سکرین پر زیر علاج مریضوں اور ان کی تعداد،فارمیسی کے باہر سٹاک میں موجود ادویات کی تفصیل ،صفائی کے عملے کی صفائی، ہر وارڈ کے باہر گارڈز موجود دکھائی دیے۔

مریم اورنگزیب ایم ایس آفس بھی گئیں، کارکردگی پر وزیراعلی کی طرف سے ایم ایس سمیت تمام ڈاکٹرز اور عملے کی تعریف کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button