پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،سینئررہنما انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سعید اللہ خان نیازی قضائے الہی سے انتقال کر گئے

لاہور (کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سعید اللہ خان نیازی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے قریبی رشتہ دار تھے، وہ عمران خان کے کزن تھے۔ اس کے علاوہ وہ ایڈووکیٹ شرجیل خان نیازی کے والد اور عرفان اللہ نیازی کے بھائی تھے۔ سعید اللہ خان ایک اہم شخصیت تھے جو پارٹی کے اندر اور باہر اپنے اثر و رسوخ رکھتے تھے۔

ان کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کے عزیز و اقارب اور اہل خانہ اس وقت دلی صدمے کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button