پاکستان

سعودی حکومت نے پاکستانی حجاج اکرام کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی حکومت نے عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینے کافیصلہ کرلیا' پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئر پورٹس اتھارٹی کو مراسلہ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی حکومت نے پاکستانی حجاج اکرام کے لئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے مگر یہ خوشخبری کون سی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پرآگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن ہوگی۔ کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر حجاج کی سعودی حکام امیگریشن کریں گے جب کہ پاکستان میں امیگریشن کے بعد عازمین حج کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔ مراسلے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر امیگریشن کے لئے جگہ مختص کرنیکے اقدامات کیے جائیں، سعودی عرب سے پاکستان آنے والیامیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنی دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button