شوبز

سلمان خان کو چھوٹی عید پر بڑا دھچکا، فلم سکندر کیساتھ کیا بنا؟

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم سکندر ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو چھوٹی عید پر بڑ دھچکا لگ گیا ہے ، ان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر” کے ساتھ باکس آفس میں کیا ہوا؟ تفصیل آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم سکندر ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریبا 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے روز بھارت بھر میں سکندر کی کمائی میں 32 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کئی سنیما گھروں سے فلم ہٹائی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ریلیز کے تیسرے دن ہی ان کی فلم سنیما گھروں سے نقصان کے باعث ہٹائی جا رہی ہو۔ بھارت کے کئی شہروں میں سنیما مالکان نے سکندر کے ٹکٹس فروخت نہ ہونے پر مقامی ملیالم انڈسٹری کی فلم ایل 2: امپوران کے شوز رکھ لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button