ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں حیران کن فیچر دریافت

تھر ڈاٹ مینیو میں آپشنز میں ریڈ آل کا انتخاب کریں اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں حیران کن فیچر دریافت ہوگیا ہے جس کے صارفین کو علم ہی نہیں ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟ تمام تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واٹس ایپ میں اس فیچر کو کچھ عرصے قبل خاموشی سے شامل کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد کو اس کا علم نہیں۔ ویسے تو واٹس ایپ کے میسجز کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے مگر اس کا حل واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں چھپا ہوا ہے جس سے آپ غیر ضروری پیغامات پڑھے بغیر کلیئر کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کی واٹس ایپ فیڈ میں درجنوں ان ریڈ میسجز موجود ہیں اور آپ انہیں پڑھنے کی زحمت نہیں کرنا چاہتے تو اس فیچر کو استعمال کریں۔ اس کے لیے واٹس ایپ میں اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں۔ وہاں موجود آپشنز میں ریڈ آل کا انتخاب کریں۔ اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔ اس فیچر سے ان صارفین کو زیادہ فائدہ ہوگا جو متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہیں اور ان کے لیے تمام میسجز کو پڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button