کھیل
کیاانجری کاشکار پاکستانی بلے بازفخرزمان پی ایس ایل میں شرکت کریں گے ؟
پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا قدرے عجیب سا لگ رہا تھا تاہم پوری امید ہے اگلے دنوں میں ردھم میں آ جاؤں گا۔فخر زمان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانا چاہتا ہوں، ہم پی ایس ایل کا ہر میچ فائنل سمجھ کر پوری صلاحیتوں سے کھیلتے ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ اوپننگ نہیں کر سکے تھے۔انجری کے باعث فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔