کھیل
پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10میں کمنٹری کس زبان میں ہو گی؟تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے سیزن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائ گی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اردو کمنٹری کے ذریعے پی ایس ایل کو شائقین کے دلوں کے قریب لایا جا رہا ہے۔انھوںنے کہا کہ قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے شائقین کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، یہ قدم لاکھوں شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
سی ای او پی ایس ایل نے مزید بتایا کہ انگریزی اور اردو کمنٹری پینلز کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 2025 کا سیزن 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔



