شوبز

شلپا شیٹھی نے ایسا کیا کیا کے ان کو 15سال تک شرمندگی اٹھانی پڑی؟

بالی وڈ اداکارہ شلپا کو 15 سالوں تک شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،جس سے نجات ان کو سال 2023میں ملی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ہروقت کسی نہ کسی تنازعے کا شکار رہتی ہیں ۔اسی طرح بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی کا نام کئی بار تنازعات میں رہ چکا ہے۔ بزنس مین راج کندرا سے شادی کے دوران ان پر گھر توڑنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس سے پہلے شلپا کا نام اکشے کمار کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے کئی بار سرخیوں میں رہا ہے۔، لیکن آج ہم آپ کو اداکارہ سے جڑے تنازعات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے شلپا کو 15 سالوں تک شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

شلپا شیٹی نے سال 2007 میں دہلی میں ایک تقریب میں حصہ لیا تھا اور ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر نے بھی اسی تقریب میں شرکت کی تھی۔ تقریب کے دوران اداکار نے شلپا شیٹھی کو پکڑ لیا اور بھرے مجمع میں انہیں کھلے عام کس کر دیا۔ وہاں موجود کئی لوگوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں فحش بتایا ۔لوگوں نے اداکارہ پر معاشرے کو آلودہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ شلپا شیٹھی کے خلاف لوگوں میں غصہ تھا اور کئی شہروں میں اداکارہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے خلاف راجستھان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جسے بعد میں ممبئی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ 15 سال تک کیس چلنے کے بعد اداکارہ کو بالآخر سال 2023 میں اس شرمندگی سے نجات مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں شلپا شیٹھی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مظلوم ہیں۔ عدالت کے مطابق اداکارہ ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر کے لیے محض ایک سہارا تھیں اور وہ کسی بھی طرح قصوروار نہیں تھیں۔ 15 سال کی طویل لڑائی کے بعد شلپا شیٹھی کے خلاف کیس سال 2023 میں بند کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button