شوبز

لیجنڈری بالی وڈ اداکارمنوج کمار پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے تھے؟

لیجنڈری بالی وڈ اداکارمنوج کمار اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ منوج کمار پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے

کراچی(شوبز ڈیسک)لیجنڈری بالی وڈ اداکارمنوج کمار اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ منوج کمار پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے تھے۔میڈیا کے مطابق منوج کمار 1937 میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا نام ہری کرشنن گوسوامی تھا۔انھوں نے1957 میں پہلی بار فیشن نامی فلم میں کام کیا، اس کے بعد وہ1961 میں کانچ کی گڑیا میں دکھائی دیے اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اس فلم میں انہوں نے سعیدہ خان کے ساتھ کام کیا۔

منوج کمار کے حب الوطنی سے متعلق ان کے کردار بہت مشہور ہوئے جو انہوں نے فلم پورب اور پسچم، اپکار، اور کرانتی میں ادا کیے اور ایسے کرداروں کی وجہ سے ان کو بھارت کمار بھی کہا جاتا رہا۔

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں 4اپریل 2025کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button