انٹرنیشنل
امریکا میں خطرناک بیماری شدت اختیار کر گئی، کتنی اموات ہوئی؟
ٹیکساس میں اب تک خسرہ کے480 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے 'امریکا میں اب تک خسرہ سے 3 اموات ہو چکی ہیں، جن میں 2 ٹیکساس اور ایک نیو میکسیکو میں ہوئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں خطرناک بیماری شدت اختیار کر گئی ہے اس موذی بیماری سے کتنی اموات ہوئی؟ اس حوالے سے سنسنی پھیلا دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں خسرہ بہت زیادہ تیزی سے پھیلاؤ ہے جبکہ اس کے کیسز دیگر ریاستوں نیو میکسیکوو، اوکلاہوما اور کنساس تک پھیل چکے ہیں۔ ٹیکساس میں خسرہ سے ایک 8 سالہ بچی ہلاک ہوئی جس کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔ ٹیکساس میں اب تک خسرہ کے480 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ امریکا میں اب تک خسرہ سے 3 اموات ہو چکی ہیں، جن میں 2 ٹیکساس اور ایک نیو میکسیکو میں ہوئی۔