شوبز
گلوکار سلمان احمد بھی قانونی شکنجے میں آگئے مگر کیوں؟
گلوکار سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا' مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) گلوکار سلمان احمد بھی قانونی شکنجے میں آگئے مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو بھی جھٹکا لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ سلمان احمد پر اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر مقدمہ درج کیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانا ڈیفنس اے میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پرتعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی۔