سوشل ایشوز

سگریٹ نوشی سے منع کیوں کیا؟ ایئر ہوسٹس پر تشدد کے پہاڑ توڑ دیئے

فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی کوشش کی تو مسافر نے اس سے بھی ہاتھا پائی کی' پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سگریٹ نوشی سے منع کیوں کیا؟ اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس پر مسافر نے تشدد کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں جس کے بعد قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ائیرلائن ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان کی جانب سے ایک مسافر کو سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانے کی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو طلب کرلیا۔ پی آئی اے کی پرواز کے پیرس پہنچنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے فضائی میزبان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button