سوشل ایشوز

گرمی سے تنگ عوام کےلیے خوشخبری ،محکمہ موسمیات نے نویدسنادی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہواوں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، موسی خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش متوقع ہے۔ جبکہ خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقے راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بادل برسیں گے۔ اس کے علاوہ نارووال، لاہور، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button