پاکستان
ہزاروں طلباء و طالبات کیلئے مایوس کن خبر آگئی
پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ خبر جاری کی ہے کہ گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام 15 سالوں کے بعد اب مزید کام نہیں کرے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے ہزاروں طلباء و طالبات کے لئے مایوس کن خبر آگئی ہے یہ خبر گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے متعلق ہیں اس خبر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ خبر جاری کی ہے کہ گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام 15 سالوں کے بعد اب مزید کام نہیں کرے گا۔یوایس ای ایف پی کی یہ خبر خاص طور پر ان افراد کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور جو اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ گلوبل یوگراڈ پروگرام نے کئی سالوں میں ہزاروں طلبہ کی زندگی کو تبدیل کیا ہے ۔ جس سے ان طلبہ کی علمی ترقی، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوںمیںاضافہ ہوا۔