پاکستان
ٹیرف کی جنگ، سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 6688 روپے اضافہ ہوا

کراچی (کھوج نیوز) عالمی سطح پر جاری ٹیرف کی جنگ کی بدولت سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، جس کے بعد سونے کی نئی تاریخ کیا ہے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس ہے۔